لاہور (ویب نیوز)

لاہورہائیکورٹ نے سموگ اورآلودگی کے تدارک کے لیے غیرقانونی پارکنگ کرنے والوں کو دو ہزارروپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بے ہنگم پارکنگ کے مسائل پر سی ای او لاہور، پارکنگ کمپنی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے شہرمیں آلودگی کا باعث بننے والی اسٹیل ملزکیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوانے کا بھی حکم دیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے شہر میں ٹریفک کے مسائل اور بڑھتی ہوئی کمرشلائزیشن پر بھی ناراضی کا اظہار کیا اورآئندہ سماعت پر چیف ٹاون پلانر ایل ڈی اے کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔