عالمی برادری ہٹ دھرم بھارتی حکومت کا نوٹس لے،عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ہٹ دھرم بھارتی حکومت کا نوٹس لے جو عالمی نظام کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔جمعرات کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے DISINFO گروپ کی طرف سے مذموم سرگرمیوں کے بڑے بھارتی گر وپ کے انکشاف سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلسل خطے میں جمہوریتوں کو کمزور کرنے کیلئے بھارت کی مذموم سرگرمیوں کے بارے میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جعلی خبررساں اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذریعے شدت پسندی کی فنڈنگ اور اس کو بیرون ملک ترغیب دے رہا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے حال ہی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں ایک ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کی۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.