ریاض  (ویب ڈیسک)

پابندیوں میں نرمی، زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا

سعودی عرب میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریبا 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے جب کہ وبا کی وجہ سے حج کو بھی محدود کیا گیا تھا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔