اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے افغان طالبان وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ملاقات میں افغانستان میں سیز فائر اور تشدد کے خاتمے پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات کی پاکستان حمایت کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شروع سےموقف ہے افغان تنازع کا فوجی نہیں، سیاسی بات چیت ہی واحد حل ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا۔