اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 144 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح ؒ  کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کی۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ، 14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔