اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کابینہ نے 120 ایکڑ زمین مختص کرنے کی اجازت دے دی
گلگت بلتستان میں تین سال کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات
جاوید غنی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقرر

کابینہ نے اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کیلئے 120 ایکڑ زمین مختص کرنے کی اجازت  دے دی،گلگت بلتستان میں تین سال کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی بھی  منظوری دے دی گئی جب کہ ۔جاوید غنی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے ۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کرونا وبا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور کرونا ویکسین کے حوالے سے حتمی فیصلہ عنقریب لے لیا جائے گا۔  کرونا وبا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان طبی سامان کے لحاظ سے خود کفیل ہو چکا ہے، جس میں وینٹیلیٹر، ماسک اور دیگر سامان ملک کے اندر ہی بنایا اور استعمال کیا جا رہا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو ملک میں گیس کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی وزارت داخلہ اور سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے درکار وقت کے بارے آگاہ کیا۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کے وزارت دفاع نے بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئے سی ڈی اے کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ E-9 سیکٹر میں موجود شادی ہال کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ پر حفاظتی دیوار کو 6 مہینے کی مدت میں اپنی منظور شدہ حدود کے اندر منتقل کر دیا جائے گا۔ اسی سیکٹر سے گزرنے والے نالے کی صفائی کے لئے 3 مہینوں میں ویٹ لینڈتعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس اور سی ڈی اے کی شراکت سے ان سیکٹرز میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔ کابینہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ اسلام آباد کے اندر کسی بھی سبزے کو ختم یا تعمیرات کیلئے مختص نہیں کیا جائے گا۔ کابینہ نے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کیلئے 120 ایکڑ زمین مختص کرنے کی اجازت دی۔کابینہ نے گلگت بلتستان میں تین سال کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی۔یہ تعیناتی محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات گلگت بلتستان کے ساتھ ہو گی تاکہ  قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن  بنایا جا سکے۔ جاری بیان کے مطابق کابینہ نے ڈاکٹر محمد سعید خان جدون کو ڈائریکٹر جنرل، ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی ہے ۔ وزارت صحت کو 219.30 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دی جوکہ اسلام آباد میں حالیہ تکمیل شدہ آئسولیشن ہسپتال و انفیکشنزٹریٹمنٹ سینٹر کو فعال بنانے کے لئے استعمال ہوگی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آ ف پاکستان میں 16 وفاقی ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی اوران کادائرہ کارمختص کرنے کے منظوری دی۔جاوید غنی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے  کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے  قومی احتساب بیورو (NAB)اور امریکہ کی فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن(FBI) کے مابین مفاہمتی یادداشت دستخط کرنے کی اجازت دی ہے  نجکاری کمیٹی کے مورخہ 24 دسمبر2020  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مورخہ 24 دسمبر2020   کے فیصلوں کی بھی  توثیق کی کردی گئی ہے۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔