کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید59افراد جاں بحق
اموات 10409تک پہنچ گئیں،1947نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پا کستان مہلک عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید59مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے کل انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 10409تک پہنچ گئی، کوروناوائرس کے1947نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ 90ہزار476تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھرمیں کوروناوائرس کے کل چار لاکھ 44ہزار360مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.6فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1903مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔اس وقت ملک میں کوروناوئرس کے فعال کیسز کی تعداد 35707تک پہنچ چکی ہے۔ اس وقت صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔خیبر پختونخوا میں اس وقت کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3378تک پہنچ گئی ۔ اس وقت صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعد17959تک پہنچ گئی ، صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11008صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 240،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناائرس کے فعال کیسز کی تعداد 356تک پہنچ گئی جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد52رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں کوروناوائرس کے 2 لاکھ19 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار 393، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 729، اسلام آباد میں 38 ہزار 395، بلوچستان میں 18 ہزار 254، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے 68 لاکھ 84 ہزار 940 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 73 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں اب تک کوروناوائرس کے 4 ہزار 160مریض انتقال کر چکے ہیں، سندھ میں 3 ہزار 623، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 683، اسلام آباد میں 428، بلوچستان میں 185، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 229 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 97ہزار870مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 26ہزار225،خیبر پختونخوا میں 54668،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 35253،صوبہ بلوچستان میں17829،آزاد جموں وکشمیر میں 7798جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک کوروناوائرس کے 4717مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچائوکے لئے سر جوڑ لیے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔