کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید52افراد چل بسے

اموات 10461تک پہنچ گئیں،2118نئے کیسز رپور ٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید52 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک کروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کل تعداد10461تک پہنچ گئی ، 2118نئے کیسز رپور ٹ ہونے کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد چار لاکھ 92ہزار594تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر(این سی اوسی)  کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے چار لاکھ 48ہزار393مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز تعداد 33740تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2243مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 4033مریض مکمل طور پر شفایاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ اس وقت صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پرہے۔ اس وقت کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے اور صوبہ سندھ دوسرے نمبر پرہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پرہے۔ اس وقت کے پی میںکوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3235تک پہنچ گئی ، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18290،صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد9009وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2490،صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد237،آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد334جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد55تک پہنچ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ 98ہزار577مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ 28ہزار775،خیبر پختونخوا میں 55025،اسلام آباد میں 35609،بلوچستان میں17857،آزاد جموں وکشمیر میں7833جبکہ گلگت بلتستان میں4717مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے کل2 لاکھ 20 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،صوبہ  پنجاب میں ایک لاکھ 42 ہزار 058،صوبہ خیبر پختونخوا میں 59 ہزار 955،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 531،صوبہ  بلوچستان میں 18 ہزار 396، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 873 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4184افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ سندھ میں3634،خیبر پختونخوامیں 1695،اسلام آبادمیں 432،گگت بلتستان101، بلوچستان میں 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق اب تک ملک میںکوروناوائرس کے کل69لاکھ23ہزار857ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 38917ٹیسٹ کئے گئے جبکہ قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر  یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ  لے کر  این آئی ایچ بھجوا دیئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 5.92 فیصد ہوگئی ۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح 8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔