اسلام آباد (ویب ڈیسک)
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں 3 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ایک ملزم پروفیسر انوار کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹس گرفتاری بھی جاری کر دیئے، تین ملزمان عبد الوحید، رانا نعمان اور ناصر احمد کو سزائے موت سنائی۔