کراچی (ویب ڈیسک)
سندھ ہائی کورٹ نے نیب ذدہ سرکاری افسران کو دوبارہ عہدوں پر تعینات کرنے سے متعلق جسٹس عدنان الکریم میمن نے درخواست کی سماعت سننے سے انکار کردیا۔ درخواست دوسرے بینچ میں لگانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت کے بعد کیس دوسرے بینچ میں لگایا جائے گا۔ قبل ازیں نیب ذدہ افسران کے خلاف ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رضاکارانہ کرپشن کی رقوم واپس کرنے والے افسران کو تعینات کیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد نیب ذدہ افسران کو عہدے نہیں دے جا سکتے، والنٹیری ریٹرن کرنے والے نااہل قرار ہیں، 500 سے زائد سرکاری افسران سے عہدے واپس لیے جائیں، سندھ ہائی کورٹ نے تمام سیکرٹریز سے رپورٹس طلب کر رکھی ہیں ، چیئرمین نیب سے بھی نیب ذدہ افسران کی فہرست طلب کی گئی ہے ، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت سے بھی نیب ذدہ افسران کی رپورٹ طلب کی جائے۔