الیکشن کمیشن کی نگران حکومتوں کو  سیاسی شخصیات کو سرکاری عہدوں سے ہٹانے کا حکم

  تحریری رہنما   اصول جاری کرتے ہوئے اداروں میں اعلی بھرتیوں کی جانچ پڑتال  کی جائے ای سی پی

بھرتی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی گئی

سا بقہ وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی بھی ہدایت

صاف شفاف اور بروقت انتخابات یقینی بنانا کمیشن کا کام ہے

 الیکشن کے انعقاد سے متعلق کمیشن نے آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔خط کا متن

الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔ای سی پی

اسلام آباد (ویب  نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے پیش نظر نگران حکومتوں کو رہنما اصولوں کے حوالے سے خط جاری کرتے ہوئے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا۔کمیشن نے نگران حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں اور اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کے خط میں لکھا گیا ہے کہ صاف شفاف اور بروقت انتخابات یقینی بنانا کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کے انعقاد سے متعلق کمیشن نے آئینی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔کمیشن کی طرف سے لکھے گئے  ایک خط میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں،کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں۔الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی اور وفاقی و صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی۔الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت بھی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلی، کابینہ ارکان، مشیران اور اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔