پاکستان اور جنوبی افریقا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے پاکستان اور جنوبی افریقا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔علیم ڈار اور احسن رضا پہلی مرتبہ ہوم گرانڈ پر ٹیسٹ میچ سپروائز کریں گے۔آئی سی سی نے پاکستان اورجنوبی افریقا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ کوروناوباکے باعث آئی سی سی غیرملکی آفیشلزکی تقرری نہیں کررہا،تاہم ایلیٹ پینل امپائرز کوترجیح دی جاتی ہے۔پاکستان،جنوبی افریقاٹیسٹ سیریز میں علیم ڈاراور احسن رضا پہلی مرتبہ ہوم گرانڈ پرٹیسٹ میچ سپروائزکریں گے۔آصف یعقوب ٹی وی اورراشدریاض ریزورامپائرہوں گے،جاویدملک میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھی علیم ڈاراوراحسن رضافیلڈامپائرہوں گے۔دوسرے میچ میں شوذب رضااورآصف یعقوب جبکہ تیسرے میں علیم ڈاراورراشدریاض فیلڈامپائرہوں گے۔آصف یعقوب،احسن رضا اورراشدریاض ٹی وی اورریزرو امپائرہوں گے۔