مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکاہے ، عثمان بزدار
پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،بیان
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکاہے ،وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں رونا ہی ہے، یہ روتے رہیں گے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔