صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ڈاکٹرشاہداقبال قریشی کوغفلت پرمعطل کردیا

اچانک دورہ کے دوران غیر حاضر ہونے والے یاناقص انتظامات پر ایم ایس کوفوری معطل کردیاجائے گا

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج،ادویات کی فراہمی یا صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی پرزیروٹولرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ڈاکٹرشاہداقبال قریشی کومعطل کردیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کو غفلت پرمعطل کیا۔وزیر صحت کی ہدایت پر آج ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل نے صبح گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں اچانک دورہ کیا۔ڈاکٹرآصف طفیل نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں صفائی ستھرائی،آپریشن تھیٹرز،ایمرجنسی و دیگرشعبہ جات کادورہ کرکے صفائی ستھرائی ودیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹرآصف طفیل کے اچانک دورہ کے دوران بھی ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ڈاکٹرشاہداقبال قریشی ڈیوٹی سے غائب تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو لاہور کے تمام ہسپتالوں میں اچانک دورہ کرکے ایم ایس حضرات کی کارکردگی ودیگر طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے افسران کا شیڈول بنانے کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اچانک دورہ کے دوران غیر حاضر ہونے والے یاناقص انتظامات پر ایم ایس کوفوری معطل کردیاجائے گا۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج،ادویات کی فراہمی یا صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی پرزیروٹولرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کابہتر علاج اولین ترجیح ہے۔