پاکستان نے روسی ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی

روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان میں پہنچنے کی توقع ہے

اسلام آباد(ویب  نیوز)پاکستان نے کورونا کی روسی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی ۔روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جونجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی ۔روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہے جس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر سٹور کرنا لازمی ہے، خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔