کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2167092ہو گئیں

امریکہ میں ہلاکتیں 435452،بھارت میں 153751ہو گئیں

کیسز10کروڑ8لاکھ سے متجاوز، 7کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار مریض شفایاب

نیویارک ،نئی دہلی ، ماسکو ،انقرہ(ویب  نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2167092ہو گئیں ،کیسز10کروڑ8لاکھ سے تجاوزکر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 435452ہو گئیں،کیسز2کروڑ60لاکھ11ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاںہلاکتیں153751ہو گئیں ،کیسز1کروڑ69لاکھ سے بڑھ گئے ۔روس میں 70482افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد37لاکھ56ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں 218918افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز 89لاکھ36ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں1لاکھ سے متجاوز جبکہ کیسز36لاکھ89ہزار سے زائد ہوگئے ۔فرانس میں ہلاکتیں74106جبکہ کیسز30لاکھ79ہزارتک پہنچ گئے ۔سپین میں اموات 56799ہو گئیں ،کیسز27لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں اموات86422ہو گئیں جبکہ کیسز کی تعداد24لاکھ85ہزار ہو گئی۔ترکی میںجاںبحق افراد25344ہو گئے ،کیسز24لاکھ85ہزار956ہوگئے ۔ دنیا بھر میں کورونا کے 7 کروڑ 28لاکھ 42ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 58لاکھ 14ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔