اسلام آباد (ویب ڈیسک)
کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا
یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، ہائیرایجوکیشن کمیشن
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے آن لائن امتحانات کا فیصلہ یونیورسٹیز پر چھوڑ دیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی تردید کی ہے۔ ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر آن لائن امتحانات سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن پھیلایا گیا، کمیشن نے آن لائن امتحانات لازم قرار دینے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ایچ ای سی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کا استحقاق ہے کہ وہ جس طرح چاہیں امتحان لیں، یونیورسٹیز اپنی صلاحیت اورسہولت کے مطابق امتحان لینے کے طریقہ کار کا تعین کریں۔