لاہور (ویب ڈیسک)

 ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پیپلزپارٹی کے رحیم یار خان سے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی ہے ۔ جمعرات کووزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رئیس نبیل احمد نے ملاقات ایوان وزیراعلیٰ میں کی،رکن صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ، پی پی 265سے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلی پنجاب کو حلقے کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدارنے کہا کہ ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، ترقی پر ہر شہر اور قصبے کے عوام کا حق ہے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دور افتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اور ہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے، سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، بعض عناصر نے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا، عوام سمجھدار اور اچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں، ترقی مخالف عناصر پراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔پی پی رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے کہا کہ عثمان بزدار سے ملاقات بہت خوشگوار رہی، آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں، آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے۔