پاکستان میں کرپشن گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان میں کرپشن گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

گذشتہ دو برس میں نیب نے کرپشن کے365ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا لیکن پاکستان کا رینک 124 ہوا،سہیل مظف

 پاکستان میں کرپشن گذشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ جا ری کردی جس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124واں نمبر آیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی گذشتہ سال کے مقابلے میں 4 درجے تنزلی ہوئی، 2019 میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔ گذشتہ سال کرپشن کے خلاف  پاکستان کا سکور ریٹ 31  رہا جبکہ بھارت کرپشن کے خلاف 40 اسکور کے ساتھ 86 نمبر پر رہا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ملک قرار دیے گئے ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 سکور کیساتھ پہلے نمبر رہا۔ کینڈا اور برطانیہ 77 پوائنٹس سکور کے ساتھ 11ویں ، امریکہ 67 پوائنٹس کے ساتھ 25ویں نمبر پر رہا۔ سنگاپورکا سکور 85، برطانیہ کا 77،یو اے ای کا 71 رہا۔چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرسہیل مظفر نے کہا کہ گذشتہ دو برس میں نیب نے کرپشن کے365ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اس کے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہوا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.