اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم جمعہ کو ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کرینگے ،عثمان ڈار

 وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے بعد کامیاب کسان منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جمعہ کو ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا، منصوبے کے تحت وہ کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے ڈیری فارمنگ، لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے میں تعاون کی درخواست کی ہے، حکومت زرعی شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گی، وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار کسانوں کا استحصال کرنے رہی ہے جبکہ پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کر رہی ہے،پاکستان تب کامیاب ہو گا جب کسان کامیاب ہوگا۔