فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی ڈرون قبضے میں لے لیا

حساس معلومات کے چوری ہونے کا اندیشہ نہیں ،ترجمان اسرائیلی فوج

غزہ(ویب  نیوز) غزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی ڈرون قبضے میں لے لیا ۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی مجاہدین نے ہمارا ایک ڈرون اتار لیا ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون کے فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں جانے سے حساس معلومات کے چوری ہونے کا اندیشہ نہیں ۔ادھر غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے کہا کہ اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ اتارلیا تاہم ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنے جاسوسی مقاصد کے لیے اکثر جاسوس ڈرون طیارے استعمال کرتی ہے۔ اس سے قبل بھی فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کے ایسے جاسوس ڈرون طیارے قبضے میں لیتے رہے ہیں۔