کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2247715ہوگئیں

کیسز10کروڑ39لاکھ31ہزار سے متجاوز ، 7 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار مریض صحت یاب

امریکہ کورونا سے اموات454213 ، بھارت میں154522ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو،میڈرڈ(ویب  نیوز)مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2247715ہوگئیں ،کیسز10کروڑ39لاکھ31ہزار سے سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرہے جہاں ہلاکتیں454213ہو گئیں ، کیسز2کروڑ69 لاکھ 11ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاںہلاکتیں154522ہوگئیں اور کیسز 1کروڑ 7لاکھ67ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں73619افراد لقمہ اجل بن گئے ، متاثرین کی تعداد38لاکھ68ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میںاموات225143ہو گئیں ، کیسز92لاکھ30ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں ہلاکتیں106564ہوگئیں ،کیسزکی تعداد38لاکھ35ہزار ہو گئی۔فرانس میں 76512افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسز32 لاکھ1ہزار تک پہنچ گئے ۔سپین میں اموات 59081ہو گئیں ،متاثرین کی تعداد28لاکھ52ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میں کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 88845ہو گئیں ،کیسز 25لاکھ60ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار سے زائد مریض صحت یاب اور 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پہلے پانچ کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ۔