برطانیہ میں رضاکاروں کوکورونا ویکسین کی غلط ڈوز دینے کا انکشاف

ڈیڑھ ہزار رضاکاروں کو ویکسین کی پوری خوراک دینے کے بجائے غلطی سے آدھی خوراک دی گئی، محققین

لندن(ویب  نیوز)برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو کورونا ویکسین کی غلط ڈوز دینے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین پر کام کرنے والے برطانوی ماہرین نے بڑی غلطی کردی اور ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو غلط ڈوز دی گئی۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے محققین نے کورونا ویکسین کے نتائج جاننے کے لیے کلینکل ٹرائل کا آغاز کیا۔ جس کے لیے متعدد افراد نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا اور ویکسین لگوائی۔ڈیڑھ ہزار کے قریب رضاکاروں کو ویکسین کی پوری خوراک دینے کے بجائے غلطی سے آدھی خوراک دی گئی اور غلطی معلوم ہونے کے باوجود رضاکاروں کو اندھیرے میں رکھا گیا اور سچائی نہیں بتائی گئی۔