لاہور (ویب ڈیسک)

نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف حافظ آباد ٹرین حادثے کی تحقیقات مکمل کر لیں، اپوزیشن رہنما کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسکیوشن ونگ نے تجویز دی ہے کہ خواجہ سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کردی جائے۔ نیب تحقیقات میں خواجہ سعد رفیق کے انکوائری پر اثر انداز ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ سابق وزیر ریلوے پر الزام تھا کہ ٹرین حادثے کی انکوائری ٹھیک نہیں کرائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سال 2015 میں چھناواں پل ٹوٹنے سے ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں لوئر چناب نہر میں جا گریں تھیں، حادثے میں پاک آرمی کے 4افسران،1 افسر کی اہلیہ، 2 بچے، 1صوبیدار میجر، 5 سپاہی اور تین سولین جاں حق ہوئےتھے۔ سابق وزیر ریلوے کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اصل مجرم کو بچا لیا گیا۔