کیسز10کروڑ59لاکھ15سے متجاوز،7 کروڑ 75 لاکھ 35 ہزار مریض شفایاب

نیویارک،نئی دہلی ،ماسکو ، میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2309033ہوگئیں ،مصدقہ کیسز10کروڑ59لاکھ15سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میںپہلے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں470705، کیسز2کروڑ74لاکھ7ہزارسے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 154956ہو گئیں ،کیسز1کروڑ8لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 75732افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز39لاکھ34ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں ہلاکتیں230127ہوگئیں ،متاثرین کی تعداد94لاکھ49ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںہلاکتیں111264ہو گئیں،کیسز39لاکھ11ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میں 78603افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد32لاکھ96ہزار تک پہنچ گئی ۔سپین میں اموات61386ہو گئیں ،کیسز29لاکھ71ہزارسے بڑھ گئے ۔اٹلی میں اموات90618ہو گئیں، کیسز26لاکھ11ہزار سے زائد ہو گئے ۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 75 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔