پشاورپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلی
پشاور(ویب نیوز)
پشاور پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاورپولیس کی سوشل میڈیا ٹیم نے ملزم کی نشاندہی کی جس پر ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سبحان خان ولد پرویز خان سکنہ ریگی روکیزئی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔