الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات 3مارچ کو کرانے کا اعلان
کاغذات نامزدگی 12سے13فروری تک جمع کر ائے جاسکیں گے
اسلام آباد (ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سینیٹ الیکشن2021کے لئے پولنگ3 مارچ کو منعقد ہوگی۔ سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 12سے13فروری تک جمع کر ائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14فروری کو آویزاں کردی جائے گی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 14سے15فروری تک کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی مستردیا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 17اور18فروری کو سنی جائیں گی۔ ٹربیونل 19اور20فروری کو اپیلوں کے خلاف اعتراضات کو نمٹا دیں گے جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست21فروری کو آویزاں کردی جائے گی۔ 22فروری کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ ہو گی اور صبح نو سے شام پانچ بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ سینیٹ انتخابات کے لئے اسلام آباد کی نشستوں کے لئے پارلیمنٹ ہائوس پولنگ اسٹیشن ہو گا جبکہ صوبائی نشستوں پر پنجاب اسمبلی، سندھ اسمبلی، خیبرپختونخوا اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔