کورونا’ ملک میں مزید 33 افراد جاں بحق،1270نئے کیسز رپورٹ

وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد ، صحتیاب کی  92.5فیصد تک پہنچ چکی ہے

اسلام آباد (ویب  نیوز)پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید 33 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12218تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1270نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ60ہزار363تک پہنچ گئی ہے۔اب تک ملک میں کورونا5 لاکھ  18 ہزار164 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد29981تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1743 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 92.5فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکوروناوائرس کے1481مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1971تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18891،صوبہ پنجاب7243،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد1319  ،صوبہ بلوچستان90،آزاد جموں وکشمیر443جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ29ہزار645 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ50ہزار638،خیبر پختونخوا65213،اسلام آباد40599،بلوچستان18629،آزاد جموں وکشمیر8637جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4803تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د42401تک پہنچ گئی ہے،خیبر پختونخوا میں69164، سندھ میں 2 لاکھ52ہزار719، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار875، بلوچستان میں18916، آزاد جموں و کشمیر میں9359اور گلگت بلتستان میں4929فراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں4994افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4183، خیبر پختونخوا میں1980، اسلام آباد میں483، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197اور آزاد جموں و کشمیر میں279فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 83لاکھ60   ہزار833ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے35280نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 6 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی۔جبکہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔