فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن فیس کم پڑگئی

فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے

پشاور(ویب  نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40ہزارروپے تھی اورفرحت اللہ بابر کے پاس 32ہزارروپے تھے۔فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ سب سے زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جب کہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے۔