اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ہیکرز کی جانب سے اہم معلومات تک رسائی کی کوششیں، ہیکرز ونڈو 10 اور اس کی ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق سائبر حملوں کے خلاف حکومت کی جانب سے ایک اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکرٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھجوائی گئی ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز حساس معلومات تک رسائی کے لئے ونڈو 10 اور اس میں موجود ایپلی کیشنز کا استعمال کر رہے ہیں۔ ہیکرز ونڈو اور ایپلی کیشنز کو استعمال کرتے ہوئے معلومات چرانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ایڈوائزری میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کو صارفین کو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی دینے اورصارفین کو اینٹی وائرس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح ایڈوائزری میں صارفین کو غیر معروف ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈنگ سے پرہیز، انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے گوگل کروم کے استعمال اور ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔