اسلام آباد (ویب ڈیسک)
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار48 افراد کورونا وبا کا شکار ہوئے جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار48 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 487 ہوگئی۔