اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے ملک میں 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، پینسٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہوگئی۔

اسد عمر نے بتایا کہ بزرگ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں، ان شا اللہ 65 برس اور زائد عمر والے لوگوں کی ویکسینیشن مارچ میں شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی تھی جس کے بعد مرحلہ وار دیگر شہریوں کی ویکیسینیشن کی باری آئے گی۔

1166 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرنے کے بعد شہریوں کو تاریخ، ویکسین سینٹر اور پن کوڈ کا ایس ایم ایس ملے گا۔ شہری مقررہ تاریخ اور وقت پر ویکسین سینٹر آئے گا جہاں تصدیق کے بعد اسے ویکسین لگائی جائے گی۔