زرمبالہ کے ذخائر 2020کے مقابلے جنوری میں 19 فیصد بڑھے، عمران خان
بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز بھجوائے
مسلسل آٹھویں مہینے ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زائد ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں
رواں برس گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زرہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں دہرے ہندسے کی نمو دیکھنے میں آئی، صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (ویب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زرمبالہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے،2020کے مقابلے جنوری میں 19 فیصد بڑھے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ماہ کے دوران 2 ارب 27 کروڑ ڈالرز بھجوائے اور یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنوری 2021 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر زبھجوائے، ترسیلات زر 2020 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں، یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے جس میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ رواں برس اب تک گزشتہ برس کے مقابلے میں 24 فیصد زائد ترسیلات زر ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اس پر وہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔اپنی دوسری ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ(بڑے پیمانے پر پیداواری شعبہ)کے حوالے سے بھی اچھی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں دہرے ہندسے کی نمو دیکھنے میں آئی ہے، دسمبر 2019کے مقابلے میں دسمبر 2020میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11اعشاریہ 4فیصد اضافہ ہوا، اس طرح جولائی 2020سے دسمبر تک لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 8فیصد اضافہ ہوا ہے، صنعتی شعبے میں بھی خوشخبری مستحکم نمو کی عکاس ہے۔