اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمابق 5 سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پانچ سال کے لیے 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 5500 روپے اور ارجنٹ کی فیس 9 ہزار روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ چارجز 12 ہزار روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

دس سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 4500 اور ارجنٹ چارجز 7500 روپے جبکہ 72 صفحات کی 8250 اور ارجنٹ چارجز 13500 روپے ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے پاسپورٹ کی نئے چارجز کا آج (17 فروری) سے اطلاق کردیا گیا ہے۔