پاکستان کی تمام چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل کے حل اور باہمی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، راجہ محمد انور

رحیم یار خان (ویب ڈیسک)

رحیم یار خان میں پورے پاکستان سے آئے کاروباری حضرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ نائب صدر فیڈریشن آف  پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) راجہ محمد انور نے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گروپ لیڈر راوف مختار کے علاوہ صدر و نائب صدر رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب آصف اور شفیق چودھری نے بھی شرکت کی۔ پاکستان میں کاروبار کے فروغ اور جوائنٹ اکنامک مشن کی کامیابی کیلئے پاکستان کی تمام چیمبرز کے نمائندے اس تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ایف پی سی سی آئی راجہ انور  کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کا مقصد ہی تمام چیمبرز کے درمیان ایک مضبوط پل بنانا ہے تاکہ کاروباری طبقے سے متعلقہ مسائل کو قومی سطح پر حکومت کے سامنے پیش کیا جا سکے اور ان مسائل کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔ باہمی اشتراک سے ملک میں کاروباری انقلاب لانا ایف پی سی سی آئی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کا ایک ایک چیمبر اس کے لئے ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی کے دروازے آپ کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے، فیڈریشن کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آپ ہمارے ریجنل آف لاہور تشریف لائیں، اپنے مسائل سے آگاہ کریں، اپنی تجاویز پیش کریں، ہم کی آواز بن کر یہ معاملات حکومتی سطح پر اور ٹریڈ باڈیز کے اشتراک سے حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اجلاس کے بعد وفد نے چولستان ریلی میں شرکت کی جہاں نائب صدر ایف پی سی سی آئی سمیت دیگر چیمبرز کے عہدیداران نے بھی ریلی کے ٹریک پر گاڑیاں چلا کر فن کر مظاہرہ کیا۔  ریلی کے بعد شرکاء کو دراوڑ فورٹ لیجایا گیا جہاں انہوں نے سرائیکی میوزک نائٹ کے علاوہ پنجاب کی ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرامز میں بھی شرکت کی گئی۔ اس موقع پر عرب ممالک سے آئے کاروباری حضرات کے ساتھ  ملاقات اس دورے کا حصہ تھی۔ نائب صدر راجہ انور کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسی تقریبات نہ صرف انٹرنیشنل  ٹورزم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ شریک ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔