سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرکے فہرست تیار کی ہے ،کمیٹی میں کرنل (ر )آصف ناز کھوکھر، محمد رشید، شاہد نظامی، رانا ندیم انجم اور رانا خالد اقبال شامل ہیں
لاہور (ویب ڈیسک)
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے 43کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، ان کھلاڑیوں کو ایک ماہ کے تربیتی کیمپ میں ماہر کوچز اور فٹنس ٹرینر ٹریننگ دیں گے، یہ فہرست سلیکشن کمیٹی نے مرتب کی ہے جس میں سیکرٹری جنرل پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر، سابق بین الاقوامی کھلاڑی محمد رشید، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد محمود نظامی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم اور سینئر کوچ رانا خالد اقبال شامل ہیں، 43 کھلاڑیوں میں 11فیصل آباد ڈویژن، 7لاہور ڈویژن، 6ملتان ڈویژن، 4ساہیوال ڈویژن، 4بہاولپور ڈویژن، ایک راولپنڈی ڈویژن ، 5گوجرانوالہ ڈویژن، 3سرگودھا ڈویژن اور 2ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے کھلاڑی شامل ہیں،43کھلاڑیوں میںگول کیپر کے لئے حمزہ(فیصل آباد)، عبدالرحمن(فیصل آباد)،حاجی عثمان (ملتان)، فیضان(ساہیوال)، فل بیک کے لئے محمد عثمان (فیصل آباد)، عذیر عمران(بہاولپور)، ابصار بن رئوف(بہاولپور)، ثمین منیر(سرگودھا)، زوہیب احسن(ڈی جی خان)، عثمان افتخار(ملتان)، مہران علی(راولپنڈی)، ہاف بیک کے لئے محمد باقر(فیصل آباد)، عبدالصدیق(فیصل آباد)، طیب(فیصل آباد)، محمد دانش(فیصل آباد)، شمون ساجد(ملتان)، حماد علی(لاہور)،سمیع اللہ(لاہور)، علی مرتضی(بہاولپور)، احسن رضا(گوجرانوالہ)، سبطین الحسنین(سرگودھا)، بلال اکرم(ساہیوال)، شاہزیب شوکت(لاہور)، حمزہ(گوجرانوالہ)، عبدالرحمن(گوجرانوالہ)،رفاقت رفیق(سرگودھا)، رحمن علی(ساہیوال)، راجہ ارمان(ساہیوال)، اکبر علی (ملتان)، محمد ارسل(ملتان)، فارورڈ کے لئے علی رضا(فیصل آباد)، شاہروز خان(فیصل آباد)، محمود ابراہیم(فیصل آباد)، کامران اسلم(فیصل آباد)، حنان شاہد(لاہور)، محمد عامر(لاہور)، حسیب محمود(لاہور)، محمد احمد(ڈی جی خان)، علی مرتضی(بہاولپور)، علی رضا (بہاولپور)، بلال طیب(گوجرانوالہ) اور سکندر شعیب (گوجرانوالہ)شامل ہیں۔