فیصل آباد ڈویژن نے790پوائنٹس لیکر پہلی، لاہور ڈویژن نے 708پوائنٹس لیکر دوسری، گوجرانوالہ ڈویژن نے 285پوائنٹس  لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

پنجاب کی 9 ڈویژنز کی رینکنگ جاری کرنیکا مقصد مقابلے کی فضا بنا نا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

لاہور (ویب ڈیسک)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے قائداعظم انٹرڈویژن گیمز کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز کی رینکنگ جاری کردی ہے، پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ 25 جنوری سے 9 فروری اور پانچ کھیلوں کی قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن چیمپئن شپ 6جنوری سے 9 جنوری تک منعقد ہوئی تھیں، بدھ کے روز اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پنجاب کے 9ڈویژنز کی رینکنگ جاری کرنے کا مقصد مقابلے کی فضا بنا نا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہو، 9ڈویژنز کی رینکنگ سے ہر ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی۔رینکنگ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن نے مجموعی طور پر 790پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، لاہور ڈویژن نے 708پوائنٹس لیکر دوسری جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن نے 285پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، ساہیوال ڈویژن نے 201پوائنٹس لیکر چوتھی، سرگودھا ڈویژن نے 170 پوائنٹس لیکر پانچویں، ملتان ڈویژن نے 164 پوائنٹس لیکر چھٹی، راولپنڈی ڈویژن نے 141 پوائنٹس لیکر ساتویں، بہاولپور ڈویژن نے 113 پوائنٹس لیکر آٹھویں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے 71 پوائنٹس حاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی، 25 جنوری سے 9 فروری تک ہونیوالی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ میں فیصل آباد ڈویژن نے 150پوائنٹس حاصل کرکے پہلی، لاہور ڈویژن نے 100پوائنٹس کیساتھ دوسری، بہاولپور ڈویژن نے 60 پوائنٹس لیکر تیسری، سرگودھا ڈویژن نے 40 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی، ملتان ڈویژن نے 20پوائنٹس کیساتھ پانچویں، ساہیوال ڈویژن نے 10پوائنٹس لیکر چھٹی، گوجرانوالہ ڈویژن نے 6 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، راولپنڈی ڈویژن نے 4پوائنٹس لیکر آٹھویں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن 2 پوائنٹس لے کر نویں پوزیشن پر رہے ہیں،تین روزہ قائداعظم انٹر ڈویژن اوپن چیمپئن شپ 6جنوری سے 8 جنوری تک منعقد ہوئیں، جس میں پانچ کھیلوں کی چیمپئن شپ ہوئیں، ان میں ٹینس اتھلیٹکس، آرچری، بیڈ منٹن، سائیکلنگ اور ٹینس شامل تھیں،آرچری کے مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن نے 112پوائنٹس لیکر پہلی، گوجرانوالہ ڈویژن نے 48پوائنٹس کیساتھ دوسری اور لاہور ڈویژن نے 46پوائنٹس لے کر تیسری، راولپنڈی ڈویژن نے39 پوائنٹس لیکر چوتھی، سرگودھا ڈویژن نے 18 پوائنٹس لیکر پانچویں، ملتان ڈویژن نے بھی 18 پوائنٹس لیکر چھٹی، بہاولپور ڈویژن نے 9 پوائنٹس لیکر ساتویں پوزیشن حاصل کی، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے، اتھلیٹکس میں فیصل آباد ڈویژن پہلے نمبر پر رہا، فیصل آباد ڈویژن نے 235 پوائنٹس حاصل کئے، ساہیوال ڈویژن نے 188 پوائنٹس کیساتھ دوسری اور لاہور نے 161پوائنٹس لیکر تیسری، گوجرانوالہ نے 71 پوائنٹس لیکر چوتھی، راولپنڈی نے 68 پوائنٹس لیکر پانچویں،سرگودھا نے 52 پوائنٹس لیکر چھٹی، ملتان نے 35 پوائنٹس لیکر ساتویں، ڈی جی خان نے 23 پوائنٹس لیکر آٹھویں اور بہاولپور نے تین پوائنٹس حاصل کرکے نویں پوزیشن حاصل کی،بیڈ منٹن کے مقابلوں میں گوجرانوالہ ڈویژن 75 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست رہا، لاہورڈویژن 45پوائنٹس لے کر دوسرے، فیصل آباد ڈویژن 36پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے، راولپنڈی ڈویژن نے 30 پوائنٹس لیکر چوتھی، بہاولپور ڈویژن نے 24 پوائنٹس لیکر پانچویں، ڈی جی خا ن ڈویژن نے 6 لیکر چھٹی، ملتان ڈویژن نے 3 پوائنٹس لیکر ساتویں پوزیشن حاصل کی، سرگودھا اور ساہیوال ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے،سائیکلنگ چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے 265 پوائنٹس لیکر پہلی پوزیشن، فیصل آباد ڈویژن 227پوائنٹس حاصل کرکے دوسری، گوجرانوالہ ڈویژن نے 67پوائنٹس کیساتھ تیسری، سرگودھا ڈویژن نے 60 پوائنٹس لیکر چوتھی، ملتان ڈویژن نے 28 پوائنٹس لیکر پانچویں، ڈی جی خان ڈویژن نے 22 پوائنٹس لیکر چھٹی، بہاولپور ڈویژن نے 8 پوائنٹس لیکر ساتویں  پوزیشن حاصل کی، ساہیوال اور راولپنڈی ڈویژنز کوئی پوائنٹ نہ حاصل کرسکے، ٹینس چیمپئن شپ میں لاہور ڈویژن نے 90 پوائنٹس لیکر پہلی، ملتان ڈویژن نے 60پوائنٹس لے کر دوسری، فیصل آباد ڈویژن نے 30 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری، گوجرانوالہ ڈویژن نے 18پوائنٹس لے کر چوتھی، ڈی جی خان ڈویژن نے 18 پوائنٹس لے کر پانچویں، بہاولپور ڈویژن نے 9 پوائنٹس لے کر چھٹی، ساہیوال ڈویژن نے 3پوائنٹس حاصل ساتویں پوزیشن حاصل کی، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کوئی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے۔