کراچی:پی ایس ایل 6کے انتظامات مکمل
فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا ۔فیصلہ
کراچی(ویب نیوز)کراچی میں ہفتہ سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ۔6کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام انتظامات کورونا ایس او پیز کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کئے گئے ہیں۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ اسٹیڈیم کے اطراف اور راستوں کو سجایا جائے گا پی ایس یل کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور ان کے ایکشن کے کٹ آوٹس شاہراہ فیصل اور دیگر مقامات پر آ ویزاں کئے جائیں گے۔ متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں اقدامات کر رہے ہیں اس موقع پر ٹریفک کے متوقع ٹریفک دباو کے پیش نظر ٹریفک روانی کے خصو صی انتظامات کئے جائیں گے۔ صرف ضروری راستوں کو بند کیا جائے گا۔ یقینی بنایا جائے گا کہ اسٹیڈیم کے راستوں اور اطراف اسٹریٹ لائٹس نصب ہوں اورپی ایس ایل کے موقع پر شہر میں جشن کاسماں ہو جمعرات کو میچز کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس مین ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن ، ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، ایڈیشنل کمشنر۔ ٹو، جواد مظفر ،ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی،،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شرقی عرفان سلام، اسسٹنٹ کمشنر جزل اعجاز حسین، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے جنر ل مینجر ارشد خان ٹریفک پولیس ، بلدیہ عظمی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ،سوئی گیس کپنی، شرقی اور ملیر ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز،کنٹونمنٹ بورڈ کے سینئر افسران اور کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک مشکلا ت سے بچانے کے لئے کئے جانے والے متبادل ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل۔6 کا کراچی میں انعقاد کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے قومی ایونٹ ہے۔تمام متعلقہ ادارے اس کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔مربو ط کوششیں کریں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں گے۔کمشنر نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے خصوصی انتظامات کیئے جائیں یقینی بنا یا جائے کہ مبتادل ٹریفک انتظامات کی وجہ سے شہریوں کو دشواری نہ ہو۔اجلاس کو متبادل ٹریفک انتظامات،اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی کے انتظامات ، پارکنگ انتظامات شٹل سروس کی فراہمی، صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے بارے مین تفصیلی بریفنگ دی گئی۔