نئی دہلی:(ویب  نیوز)

بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج  گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔