ڈسکہ نے پورے پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے، آٹا چینی ‘بجلی اور ووٹ چور ی کے بعد انتخابی عملہ بھی چوری کرلیا گیا
جب پوچھاگیا کہاں تھے کون لیکر گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا
ترجمانوں کی فوج نے دھند کا بہانہ بنادیا ایسی کون سی دھند تھی کہ فون بند ہوجاتے ہیں پریذائیڈنگ افسران چودہ گھنٹے غائب رہتے ہیں عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست دے دی
ہم نے نوشہرہ میں ان کے گھرمیں گھس کر مار،ا لندن میںبیٹھا نوازشریف ان سب پر حاوی ہے
تنہا نوازشریف نے ان مافیا کوتنگی کا ناچ نچایا پورے ڈسکہ میں ری الیکشن ہونا چاہیے الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کروائے۔ مریم نواز
ڈسکہ(ویب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ نے پورے پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے آٹا چینی ‘بجلی اور ووٹ چور ی کے بعد انتخابی عملہ بھی چوری کرلیا گیا جب پوچھاگیا کہاں تھے کون لیکر گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ترجمانوں کی فوج نے دھند کا بہانہ بنادیا ایسی کون سی دھند تھی کہ فون بند ہوجاتے ہیں پریذائیڈنگ افسران چودہ گھنٹے غائب رہتے ہیں عوام نے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو شکست دے دی ان کی ڈسکہ پر نظر تھی ہم نے نوشہرہ میں ان کے گھرمیں گھس کر مارا لندن میںبیٹھا نوازشریف ان سب پر حاوی ہے تنہا نوازشریف نے ان مافیا کوتنگی کا ناچ نچایا پورے ڈسکہ میں ری الیکشن ہونا چاہیے الیکشن کمیشن ووٹ چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کروائے ان خیالات کااظہارانہوںنے آلو مہار میں کارکنوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیامریم نواز نے مزیدکہاکہ دھند میں کونسی مخلوق کس کے جنات تھے20پولنگ سٹیشنز پر اچانک ٹرن آئوٹ 90فیصد تک پہنچ گیا یہ انسانوں کاتو کام نہیں ہوسکتا دھند میں 90فیصد عوام کہاں سے نکل آئی ووٹ چور او رمگر مچھوں کے منہ سے تینوں سیٹیں کھینچ کر لانے پر ن لیگ کو مبارکباد دیتی ہوں نوازشریف کی طاقت اور بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے دھاندلی کے باوجود نوازشریف ڈسکہ کاالیکشن جیت گیا ڈسکہ کی عوام زندہ باد ہے آٹا گیس بجلی ا ور ووٹ چوروں کو ڈسکہ کے عوام نے مسترد کردیا دھاندلی کے باوجود ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ڈسکہ میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کردیا پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ان کا شیرازہ بہت جلد بکھرے گا یہ بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے انہوںنے فائرنگ کرائی 2جانیں لیں اگر پتہ ہوتا انہوںنے سیٹ کے بدلے 2جانیں لینی ہیں تو مسلم لیگ (ن) ڈسکہ کی نشست ویسے ہی انہیں دے دیتی مسلم لیگ (ن) کا 21سالہ ذیشان ان کی سیٹ کی نظر ہوگیا ووٹ چوروں نے ایک گھر کاچراغ بجھا دیاووٹ کی رکھوالی کرنے کیلئے بہادر لوگوں کو سلام کرتی ہوں اس ظلم کا حساب انہیں اس دنیا اور اگلی دنیامیں بھی دینا پڑیگا ووٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو روکاتوانہوںنے گولی مار کر ن لیگی کارکن کو شہید کردیا حلقہ این اے 75ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا پھر بھی بری طرح ہار گئی ڈسکہ کے عوام کو سلام پیش کرنے آئی ہوں جو ثبوت سامنے آرہے ہیں ان سے حکومت کھل کر سامنے آگئی ہے اب ان لوگوں کو اپنی اسٹینڈنگ کا پتہ چل جانا چاہیے پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح رد کردیا ہے حکومت نے ڈسکہ کے انتخابات کے ذریعے بتا دیا کہ 2018ء میں کس طرح ان لوگوں کوعوام پر مسلط کیاگیا تھا صرف ایک سیٹ کیلئے 2جانیں گئیں ڈسکہ کی عوام نے ووٹ کو عزت دی ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں حکومت نے سارے حربے آزما لیے یہ لوگ کھل کر سامنے آئے انہوںنے الیکشن کمیشن کے بندے اغوا کرلیے ریاستی بدترین دہشت گردی کے باوجود بری طرح ہار گئے پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں