پاکستا ن اور سری لنکا کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سمیت آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق
وزیراعظم کاسری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے  کے عزم کا اعادہ
اقتصادی راہداری  علاقائی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس سے سری لنکا بھی استفادہ کرسکتا ہے،عمران خان
سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ذریعے  اپنے اقتصادی و علاقائی  روابط کو فروغ دے
سری لنکن وزیراعظم کے ہمراہ کولمبو میں مشترکہ  نیوز کانفرنس
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں  تعاون سے متعلق 5مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

کولمبو (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد اپنے سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دعوت دینے اور شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں۔ میری سری لنکا سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ اب ہمارا ملک عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کورونا سے غریب ممالک بہت متاثر ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان  نے سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے  کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری  علاقائی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس سے سری لنکا بھی استفادہ کرسکتا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا نے دہشت گردی کے مشترکہ مسئلے کا سامنا کیا ۔ سرمایہ کاری اور معاشی ترقی امن و امان سے مشروط ہے ۔ پاکستان میں سیاحت اور ثقافت کیلئے  اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ سری لنکن وزیراعظم کے ہمراہ کولمبو میں مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سری لنکا  دورے کی دعوت اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کا مشکور ہوں ۔ سری لنکا کا پہلا دورہ  اس وقت کیا جب کرکٹ کیریئر شروع کررہا تھا ۔ سری لنکن ٹیم کو ٹیسٹ سٹیٹس دلانے میں کردار آج بھی یاد ہے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو عالمی درجے کی ٹیم بنانے اور پاکستان میں سری لنکا کا ورلڈ کپ جیتنا بھی یاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سی پیک کا اہم جزو ہے  جو علاقائی روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھولے گا۔ سی پیک کے ذریعے اقتصادی رابطے وسط ایشیاء اور سری لنکا تک بڑھائے جاسکتے ہیں ۔ سری لنکا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ذریعے  اپنے اقتصادی و علاقائی  روابط کو فروغ دے ۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہاکہ پاکستان دس سال بدترین دہشت گردی کا شکار رہا اور 70ہزار جانوں کی قربانی دی۔ سری لنکا بھی بدترین دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ پاکستان نے مشکل وقت میں سری لنکا کی بہت مدد کی۔ پاکستان اور سری لنکا مل کر تجارتی  و اقتصادی ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں مواقع میں بدلنا ہے ۔ کورونا وبا کی صورت میں پاکستان اور سری لنکا جیسے ترقی پذیر ملکوں کیلئے ایک اور بڑا چیلنج سامنے آیا ہے ۔ کورونا وباء سے غریب ملک بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعظم مہندا راجاپاکسے کے ساتھ مل کر وباء سے نمٹنے  کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ امریکہ نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے 3ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا۔ پاکستان کی آبادی 22کروڑ ہے تاہم ہم صرف 8 ارب ڈالر کا پیکیج دے سکے ۔ پاکستان دنیا میں کئی قدیم تہذیبوں کا امین ملک ہے ۔ گندھارا  کی صورتحال میں ہمارے پاس انتہائی قدیم بدھ مت کی تہذیب موجود ہے جبکہ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاسکے نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان  کے ساتھ مذاکرات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان اور سری لنکا میں آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون  پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بدھ مت کے کئی مقدس مقامات ہیں ۔ وزیراعظم  عمران خان اور  میں نے جنوبی ایشیاء  میں پائیدار معاشی ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے سمیت علاقائی امن کیلئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا ۔ سری لنکن وزیراعظم نے کہاکہ کھیلوں کے شعبے میں پاکستان کے تعاون پر مشکور ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا میں تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب اہم پیش رفت ہے ۔ خطاب سے دوطرفہ تجارتی و  اقتصادی تعلقات کو نئی جہت ملے گی اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران  دونوں وزراء اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق 5مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری صنعتی ٹیکنالوجی  میں تعاون سری لنکن انسٹیٹیوٹ فار انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اور کامسیٹ کے درمیان تعاون اور لاہور سکول آف اکنامکس اور یونیورسٹی آف کولمبو  کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
am-auz-mz

 

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے کی۔ ان مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں کولمبو پہنچے تو بچوں نے انہیں پھول پیش کئے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وزیراعظم کو سلامی کے چبوترے پر لے جایا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ مختصر تقریب کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے عمران خان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔