مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیاگیا

مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک)

یہودی آباد کاروں کی جانب سے پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا گیا اور بے حرمتی کی گئی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 230یہودی آباد کارپولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے پہرے داروں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکاروں نے ان پر تشدد کیا اور یہودی آبادکاروں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی گئی۔