امریکہ میں اموات533636 ، بھارت میں 157584ہو گئیں
کیسز11کروڑ66لاکھ70ہزارسے متجاوز ، 9 کروڑ 22 لاکھ 82 ہزارمریض شفایاب

نیویارک،نئی دہلی ، ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2592085ہوگئیں ،کیسز11کروڑ66لاکھ70ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر ہے جہاں533636ہو گئیں ،کیسز2کروڑ95لاکھ26ہز ارسے بڑھ گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں157584ہو گئیں ،کیسز1کروڑ11لاکھ73ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں87823افراد لقمہ اجل بن گئے ،کیسز42لاکھ90ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میںہلاکتیں261181ہو گئیں ،کیسز1کروڑ7لاکھ96ہزار سے زائد ہو گئے ۔برطانیہ میںہلاکتیں124025ہو گئیں ،کیسز42لاکھ1ہزار تک پہنچ گئے ۔فرانس میںاموات87835جبکہ متاثرین کی تعداد38لاکھ35ہزار تک پہنچ گئی۔سپین میں70501افراد موت کی آغوش میں چلے گئے، کیسز31لاکھ42ہزار 358ہو گئے۔ اٹلی میںہلاکتیں98974، کیسز کی تعداد29لاکھ99ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 22 لاکھ 82 ہزار سے زائد  اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 17 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔