کورونا’ پاکستان  بھر میں مزید39جاں بحق، 1780نئے کیسز رپورٹ
اموات 13ہزار 205ہو گئیں، ایک ہزار 595افراد کی حالت تشویشناک ہے،این سی او سی

اسلام آباد(ویب  نیوز)کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 39افراد دم تو ڑ گئے جبکہ 1780نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس نے مزید 39جانیں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13ہزار 205 ہو گئی، 24گھنٹوں میں ایک ہزار 780نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 39افراد موت کی وادی میں اتر گئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 5لاکھ 90ہزار 508ہوگئی۔ 24گھنٹے کے دوران 38ہزار 887کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا کے مزید ایک ہزار 780کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرض سے متاثرایک ہزار 595افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تاحال سب سے زیادہ 2لاکھ 59ہزار 666، پنجاب ایک لاکھ 77ہزار 8، خیبرپختونخوا 73ہزار 708جبکہ بلوچستان میں 19ہزار 114متاثرین موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 45ہزار 519، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10ہزار 534ہو گئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 1038مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 59ہزار 248تک پہنچ گئی۔