اس سال بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پاس برقرار ہے، مولانا سید عدنان علی شاہ
مظفرآباد(ویب نیوز) مسئول وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا سید عدنان علی شاہ نے کہا ہے کہ حسب سابق اس سال بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے پاس برقرار ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کوآرڈینیٹر وفاق المدارس نے بتایا کہ دینی مدارس و جامعات کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ کے زیر اھتمام پاکستان اور آزادکشمیر میم بیک وقت حفظ قران کے امتحانات آج 9مارچ بروز منگل سے شروع ھو رھے ھیںاس سال چوھتر ہزار پانچ سو پینسٹھ خوش نصیب حفاظ امتحان میں شریک ھونگے.جبکہ درس نظامی کے امتحانات 20 مارچ بروز ھفتہ سے شروع ھونگے. وفاق کے تحت پورے ملک میں ایک ھی دن امتحانات ھوتے ھیں.اس سال امتحان میں شریک ھونے والے طلباء وطالبات کی تعداد تین لاکھ چودہ ھزار چار سو بیالیس(314442) ھے.درجہ عالمیہ آخری سال میں شریک ھونے والے طلباء وطالبات کی تعداد چونتیس ھزار اکیس ھے.اس کیلئے پورے آزادکشمیر میں بھی امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ھیں.اور امتحانی عملہ کی تعیناتی کر دی گئی ھے.مظفرآباد ڈویژن میں حفظ کے پانچ اور شعبہ کتب کے چودہ مراکز قائم کیئے گئے ھیں.