آگرہ (ویب ڈیسک)

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں مہاشیوراتری کے موقع پر تاج محل پر ہندو انتہا پسندوں نے چڑھائی کی، شیو پوجا  کی کوشش میں ہندووادی تنظم کی خاتون ذمہ دار اور دو کارکنوں کو سی آئی ایس ایف نے حراست میں لیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  تینوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ہندووادی لیڈر نے مہاشیو راتری پر  صبح تاج محل کو تیجو مہالئے مناتے ہوئے پوجا کی۔ سنٹرل ٹینک کے نزدیک ڈائنا بنچ پر ہندو مہاسبھا کے ڈویژنل صدر مینا دیواکر آرتی کرنے لگیں۔ اسی دوران سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے انہیں پکڑ لیا۔تاج محل میں ہندوستانی سیاحوں کیلئے داخلہ ٹکٹ کی قیمت 50 روپے اور غیر ملکی سیاحوں کیلئے 1100 روپے ہے۔ اضافہ کے بعد ہندوستانیوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت 80 روپے اور غیر ملکی باشندوں کیلئے 1200 روپے ہوگی۔آنے والے دنوں میں تاریخی وراثت اور دنیا کے مشہور عجائب میں شامل تاج محل کا دیدار کرنا مہنگا ہو جائے گا۔