افغانستان میں کار بم دھما کہ، 8 افراد ہلاک، 47 زخمی، 14 مکانات تباہ
ہلاک ہونے والوں میں ایک اور زخمیوں میں 11زخمی افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکارشامل
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی افغانستان میں حملوں میں ‘خطرناک’ اضافے کی مذمت

کابل/ نیویارک (ویب  نیوز)فغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں کار بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے جبکہ چودہ مکان تباہ ہوگئے ،ہلاکتوںمیں اضافہ کا خدشہ ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبائی ہسپتال کے ترجمان رفیق شیرزئی نے بتایا کہ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اس دھماکے سے 14 مکانات بھی تباہ ہوئے۔افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائین نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک اور زخمی ہونے والوں میں 11زخمی افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکارشامل ہیں جبکہ دیگر میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری ہیں۔ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حملے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں افغانستان میں حملوں میں ‘خطرناک’ اضافے کی مذمت کی جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ طالبان اور افغان حکومت نے ایک بار قطر میں مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔سلامتی کونسل نے کہا کہ ‘ان گھناونے حملوں میں سرکاری ملازمین، عدلیہ، میڈیا، صحت ورکرز، نسلی اور مذہبی اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کے رضاکاروں بشمول نمایاں عہدوں پر رہنے والی خواتین، انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ دینے والے کو نشانہ بنایا گیا’۔