اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید61 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد13716تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے3495نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ15ہزار810تک پہنچ گئی  ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعرات کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے5 لاکھ77 ہزار501 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24592تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2062 تک پہنچ گئی  ۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح93.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1634مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناووائرس کے کل صحت با ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4117تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد11021، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4501صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 3958،صوبہ بلوچستان159،آزاد جموں وکشمیر830جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد6رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ53ہزار237 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ74ہزار269،خیبر پختونخوا71297،اسلام آباد44828،بلوچستان18908،آزاد جموں وکشمیر10106جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4856تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 49476 تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں77443، سندھ میں 2 لاکھ62ہزار207، پنجاب میں ایک لاکھ 91ہزار186، بلوچستان میں19269، آزاد جموں و کشمیر میں11264اور گلگت بلتستان میں4965فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں5896افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4469، خیبر پختونخوا میں2188، اسلام آباد میں531، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں202اور آزاد جموں و کشمیر میں328فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے96لاکھ48 ہزار242ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے44377نئے ٹیسٹ کئے گئے۔