نیویارک، نئی دہلی ،ماسکو ،میڈرڈ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں269221ہوگئیں ،کیسز12کروڑ18لاکھ13ہزارسے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں550649ہو گئیں ،کیسز3کروڑ2لاکھ94ہزارسے بڑھ گئے۔برازیل میںہلاکتیں285136ہو گئیں ،کیسز1کروڑ17لاکھ سے زائد ہو گئے ۔ بھارت کورونا وائرس کے متاثرہ ممالک تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں159250ہو گئیں ،کیسز1کروڑ14لاکھ74ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں93364افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ18ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میںہلاکتیں125832ہو گئیں،کیسز42لاکھ75ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں91437افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ کیسزکی تعداد41لاکھ47ہزار تک پہنچ گئی۔اٹلی میںہلاکتیں103432ہو گئیں،کیسز32لاکھ82ہزارسے بڑھ گئے ۔ سپین میں اموات72793ہو گئیں ،کیسزکی تعداد32لاکھ7ہزارسے زائد ہو گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ82لاکھ 4ہزار سے زائد اور 2 کروڑ9لاکھ 15 ہزار سے زائد فعال کیسز ہے۔