جنیوا (ویب ڈیسک)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایسٹرازینکا ویکسین کا استعمال محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹرازینکا ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے ہدایت کی ہے کہ ایسٹرازینکا ویکسین کا استعمال جاری رکھنا چاہیے اور ہم تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں، ایسٹرازینکا ویکسین کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ خون میں پھٹکیاں بننے کے واقعات کے بعد متعدد یورپی ممالک نے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا ہے۔یورپ میں ایسے 30 کیسز سامنے آئے جن میں ویکسین لگوانے والوں میں خون جمنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔